تحریک انصاف کی شکست سے ثابت ہوگیا کہ عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی، مولانا فضل الرحمان

کوئٹہ: مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست پر کہا ہے کہ پشاور میں جے یو آئی کے انتخابی امیدوار کی کامیابی نے ثابت کردیا کہ گزشتہ عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات میں حکومت پر ان کے اپنے ہی لوگوں نے عدم اعتماد کا اظہار کیا اور اب لوگوں نے پیغام دے دیا کہ یہ جعلی حکومت ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ جے یو آئی یونین کونسلز اور تحصیلوں کی سطح پر اب بھی سب سے بڑی جماعت ہے، ہماری جماعت سب سے بڑی سیاسی قوت بن کر ابھری ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جو ’نادیدہ قوتیں‘جے یو آئی (ف) کے سامنے رکاوٹ کا باعث بنتی ہیں اور مذہبی نظریے کی بنیاد پر سمجھا جاتا ہے کہ اگر ہم برسراقتدار آگئے تو امریکا اور مغربی قوتیں کیا سوچیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے افغانستان میں طالبان کی حکومت کو قبول کرلیا تو اب ہم ان کے لیے کیوں ناقابل قبول ہوں گے؟۔سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ یہ سوچ شکست کھاچکی ہے کہ وہ فلاں جماعت کو آگے نہیں بڑھنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے