کوئٹہ ایکسپریس نیوزکے بیورو چیف رضاالرحمن کے بھائی ولی الرحمن آبائی قبرستان میں سپرد خاک
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ پریس کلب کے سابق صدر سینئر صحافی ایکسپریس نیوز کے بیورو چیف رضاالرحمن کے بھائی ولی الرحمن کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں سابق صوبائی وزراء میرعاصم کرد گیلو، طاہر محمود خان، سابق میئر کوئٹہ میر مقبول احمد لہڑی، بی اے پی کے مرکزی آرگنائزنگ سیکرٹری ملک خدا بخش لانگو، سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر، بی این پی (عوامی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی،چیف ایڈیٹر روزنامہ گرین گوادرمحمد یوسف زہری، مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما نسیم الرحمن ملاخیل، روئیت ہلال کمیٹی کے رکن و جمعیت علما اسلام نظریاتی کے ضلعی امیر قاری مہر اللہ، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر شہزادہ ذوالفقار، کوئٹہ پریس کلب کے صدر عبدالخالق رند، جنرل سیکرٹری بنارس خان، بی یو جے کے صدر سلمان اشرف مختلف چینلز کے بیورو چیفس، اخبارات کے مدیران، صحافیوں و اخباری کارکنان، اعلیٰ سرکاری افسران، وکلا، ڈاکٹروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی، مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی رضاء الرحمن کی رہائش گاہ واقع جناح ٹاؤن وی آئی پی بنگلوز نزد آئی ٹی یونیورسٹی کلی جمعہ خان میں جاری ہے، گزشتہ روز مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان کی رہائشگاہ جاکر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔