وفاقی وزیرشبلی فراز کی گاڑی پر فائرنگ، گارڈ اورڈرائیور زخمی

پشاور: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز پر حملہ ہوا ہے جس میں وہ محظوظ رہے تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز پر درہ آدم خیل میں حملہ ہوا ہے، ان پر حملہ ایسے وقت میں ہوا جب وہ بلدیاتی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے بعد کوہاٹ سے پشاور جا رہے تھے۔ جس میں وہ محفوظ رہے ہیں۔

نامعلوم افراد کی جانب سے حملے کے بعد سینیٹر شبلی فراز کے گارڈ اور ڈرائیور زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے شبلی فراز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمد للہ محفوظ ہوں مگر ڈرائیور زخمی ہے جس کو علاج کے لیے پشاور منتقل کر رہے ہیں دوسری طرف وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ اطلاعات ہیں وفاقی وزیر شبلی فراز پر کوہاٹ جاتے ہوئے درہ آدم خیل کے مقام پر فائرنگ کی گئی، خدا کا شکر ہے وہ حملے میں محفوظ رہے لیکن بدقسمتی سے ڈرائیور شدید زخمی ہیں جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

اسی ضمن میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری اور آئی جی خیبر پختون خوا سے رپورٹ طلب کرلی مزید برآں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بھی واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے