اوتھل ، پولیس امن وامان کی صورتحال کنٹرول کرنے میں ناکام موٹرسائیکلیں اورٹریکٹرچوری

اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) اوتھل پولیس امن و امان کی صورتحال کنٹرول کرنے میں یکسر ناکام،موٹر سائیکلیں اور ٹریکٹر چوری، اوتھل پولیس خاموش۔ تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر اوتھل میں موٹر سائیکلوں کی چوری اور ڈکیتی کے وارداتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ایس ایچ او صرف سوشل میڈیا پر فوٹو سیشن میں مصروف ہے، گزشتہ دنوں اوتھل کے علاقے سکن کے قریب اسلحہ کے زور دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ٹریکٹر چھین کر فرار ہوگئے تھے لیکن کئی دن گزر جانے کے باوجود بھی اوتھل پولیس ٹریکٹر برآمد کرنے اور ملزمان گرفتار کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے،اس سے قبل اوتھل کے علاقے مگسی کالونی سے تین موٹر سائیکلیں چوری ہوچکی ہیں اوتھل میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر عوامی حلقوں نے ایس ایس پی لسبیلہ محمد ایوب خان اچکزئی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے