کوئٹہ کراچی دھماکوں میں زخمیوں کی زندگیاں بچانے کے لیے تمام و سائل استعمال کیے جائیں، سردارمحمد صالح بھوتانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سینئر صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی نے کوئٹہ اور کراچی دھماکوں میں قیمتی انسانوں جانوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی اور کوئٹہ جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے مربوط اقدامات اٹھائے جائیں یہاں جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کوئٹہ کے کاروباری مرکز قندھاری بازار میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے عوام،سیکورٹی فورسز اور حکومت نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں آج صوبے میں امن انتھک محنت اور کاوشوں کا نتیجہ ہے جسے کسی کو بھی خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ بم دھماکے میں شہید ہونے والے شخص کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں انہوں نے زور دیا کہ بد امنی پھیلانے والے عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لاکر انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، سردار محمد صالح بھوتانی نے کراچی کے علاقے شیر شاہ میں دھماکے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیر شاہ واقعہ میں جاں بحق افراد سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے غم کے برابر کے شریک ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی مرحومین کے درجات بلند فرمائے انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی زندگیاں بچانے کے لیے تمام و سائل استعمال کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ سند ھ حکومت منظم اور قابلِ عمل حکمت عملی بنائے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی یقینی روک تھام کی جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے