کوئٹہ، شارع اقبال پربم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق خواتین اوربچوں سمیت 8 افراد زخمی ِ، وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے معروف اور مصروف کاروباری مرکز شارع اقبال پر بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق خواتین اور بچوں سمیت سات افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں چار افراد کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہے، پولیس حکام کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے کاروباری مرکزی شارع اقبال میں قندھاری بازار کے مقام پر موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص سید ندا محمد ولد سید حاجی محمد جاں بحق جبکہ خواتین و بچوں سمیت 7افراد نواب خان،زرب شاہ دختر عبیداللہ،تجلہ دختر عبیداللہ،محمد صائم ولد عبیداللہ،عبید اللہ ولد محمدمقیم،نعمت اللہ ولد حاجی خان سمیت دیگر زخمی ہوگئے ترجمان سول ہسپتال کے ڈاکٹر وسیم بیگ نے بم دھماکے میں ایک شخص کے جاں بحق اور سات افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کو سول ہسپتال میں بہتر اور فوری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر جاوید اختر کی ہدایت پر تمام سرجنز، انستیھیسیا ڈاکٹرز، طبی اسٹاف کو ہنگامی بنیادوں پر طلب کرکے بلا تاخیر طبی ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب دھماکے کی شدت سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹے کر نے کے بعد مزید تحقیقات شروع کردیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت کی ہے،یہاں جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذ مت کر تے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد عناصر امن کے دشمنوں کو ہر گز معاف نہیں کیا جائے گاعوام کی جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ہم ہر حد تک جائیں گے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولت کی فراہمی کی جائے وزیر علیٰ بلو چستان نے آئی جی پو لیس بلو چستان کو ہدایت کی کہ شہر میں حفاظتی اقدامات کو مزید موثر بنایا جائے انہوں نے دھماکے میں جا ں بحق شخص کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن،سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری، ترجمان محمد اسلم غوری نے کوئٹہ میں قندھاری بازر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،مولانا فضل الرحمن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نااہل حکمرانوں کے رحم وکرم پر ملک اس صورتحال سے دو چار ہے کراچی کے بعد کوئٹہ دھماکہ ملک کے امن وامان پر ایک سوالیہ نشان ہے۔سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت ملک کے حالات خراب کئے جارہے ہیں تبدیلی سرکار نے ملک کو معاشی بحرانوں کے ساتھ ایک مفلوج ریاست کے طور پر کھڑا کیا ہے،محمد اسلم غوری نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں جمعیت کے رضاء کار امدادی کاروائیوں میں اپنا حصہ ڈالیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے