نوشکی کے مسائل حل کئے جائیں گے، گورنر بلوچستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا سے ہفتہ کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں سابق ڈسٹرکٹ ممبر نوشکی حاجی مراد بادینی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران حاجی مراد بادینی نے گورنر بلوچستان کو نوشکی کے علاقے مل میں عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ترقی یافتہ دور میں نوشکی کے عوام زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ سردست علاقے میں ڈیم، صاف پانی اور موبائل ٹاور کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوام کئی مشکلات سے دوچار ہیں۔گورنر بلوچستان نے نوشکی کے عوام کو درپیش مسائل ومشکلات کو غور اور توجہ سے سنا اور ان کے حل کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔