حکومت قیام امن کے لئے اقدامات اٹھائے بد امنی کی نئی لہر سےعوام خوف و ہراس کا شکار ہیں، جمال شاہ کاکڑ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے بلوچستان سمیت ملک کے دیگر علاقو ں میں بد امنی کی نئی لہر پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ قیام امن کے لئے اقدامات اٹھائے بد امنی کی نئی لہر سے عوام خوف و ہراس کا شکار ہیں، کوئٹہ اور کراچی دھماکوں سمیت حالیہ بد امنی کے واقعات میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ قندھاری بازار کوئٹہ میں دھماکے کی مذمت کرتے ہیں ایسے واقعات شہر کا امن خراب کر نے کی سازش ہیں انہوں نے کہا کہ دھماکے میں ایک شخص کے شہید جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے پر افسوس ہے دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں حالیہ بد امنی کی لہر نے عوام کو ایک بار پھر تشویشن اور خوف وہراس کا شکار کیا ہے ملک میں امن کے لئے 80ہزار افراد نے اپنی جانیں قربان کی ہیں لیکن موجودہ حکومت کی توجہ امن و امان کی بہتری کی طرف نہیں ہے جسکی وجہ سے ان قربانیوں کے ثمرات سے آج بھی عوام محروم ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت فور ی طور پر امن و امان کی بہتری پر توجہ دے اور عوام کے اعتماد کو بحال کرنے کے اقدامات اٹھائے