23 مارچ عوامی سمندر کا رخ اسلام آباد کی طرف ہونگے،مولاناعبدالغفورحیدری

منگچر (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولاناعبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ 23 مارچ عوامی سمندر کا رخ اسلام آباد کی طرف ہونگے نااہل حکمرانوں سے چھٹکارا ملکی مفاد میں ہے بعض اضلاع میں گیس نہ ہونے کے برابر ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو منگچر میں جمعیت کے رہنماء مولانا محمد عمر غزنوی سے انکی بہنوئی اور ہمشیرہ کے وفات پر اظہار تعزیت اور میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پر حافظ محمد قاسم لہڑی صاحبزادہ مفتی محمد طیب حیدری وقاص لہڑی حافظ عبدالعزیز لہڑی حاجی عبدالمنان درکزئی عبدالمجید لہڑی مولانا عبدالحیات محمد حسنی فضل الرحمن ضیاء الرحمن ودیگر موجود تھے۔جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولاناعبدالغفورحیدری نے کہاکہ نااہل حکمرانوں نے عوام کو مایوس کیا جھوٹے دعوے کیے وقت نے ثابت کیا موجودہ حکومت عوام اور ملک کے خیرخواہ نہیں ہر طرف مہنگائی سے عوام پریشانی میں مبتلا ہیں 50 ہزار سے زائد لوگوں کو بے گھر کیا انہوں نے کہا کہ قائد پی ڈی ایم قائد جمعیت رہبر امت حضرت فضل الرحمن کے حکم پر 23 مارچ کو اسلام آباد کی طرف مہنگائی مارچ ہونگے عوام کے جم غفیر تاریخ ساز مہنگائی مارچ میں شرکت کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے بعض اضلاع میں ریکارڈ سردی ہے لیکن گیس نہ ہونے کے برابر ہے عوام سخت سردیوں کی وجہ سے اذیت کا شکار ہے حکومت کو بلوچستان کو انکے حقوق دیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے