عدالت نے گیس فراہمی بند کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا

کراچی(ڈیلی گرین گوادر)عدالت نے گیس فراہمی بند کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ہے۔ یہ حکم نامہ سندھ ہائی کورٹ نے جاری کیا ہے۔ عدالت عالیہ سندھ نے یہ حکم نامہ صوبے میں نان ایکسپورٹ انڈسٹری کو گیس کی فراہمی بند کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران جاری کیا۔سندھ ہائی کورٹ نے گیس فراہمی بند کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے اٹارنی جنرل و دیگر کو نوٹسز جاری کردیے اور جواب طلب کرلیا ہے۔عدالت عالیہ سندھ نے اس ضمن میں وفاقی حکومت سمیت دیگر سے 11 جنوری تک جواب طلب کرلیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے درخواست گزاروں کے گیس کنکشنز بھی منقطع کرنے سے روک دیا ہے۔واضح رہے کہ سندھ اور بلوچستان میں نان ایکسپورٹ صنعتوں کو 11 دسمبر سے گیس سپلائی تا حکم ثانی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس ضمن میں بتایا گیا تھا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے اس حوالے سے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ فیصلہ گھریلو صارفین کو گیس کی بہتر فراہمی یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے