گوادرسمیت بلوچستان بھرمیں لوگوں کوصحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، سید احسان شاہ

گوادر(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے کہا ہے کہ گوادر سمیت بلوچستان بھر میں لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ صوبے کے طول و عرض میں مجموعی طور پر ہسپتالوں کی حالت بہتر کرنے، طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے اور صوبے کے دور دراز علاقوں کے طبی مراکز میں ڈاکٹروں اور دیگر طبی سٹاف کی موجودگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ گوادر کے موقع پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت کو ایم ایس سول ہسپتال گوادر ڈاکٹر عمر عبدالیظف دشتی نے گوادر میں لوگوں کو صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت کو عمانی گرانٹ ہسپتال پسنی کے متعلق بتایا گیا کہ یہ ہسپتال 50 بستروں پر مشتمل ہے جس کی تعمیر کا آغاز 2014 میں ہوا تھا کافی عرصے سے اس عمارت کی تعمیر مکمل ہوچکی تھی اور اس کو چلانے کے لئے قانون سازی بھی پایہ تکمیل تک پہنچ چکی ہے۔ طبی آلات کے لیے 120 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ڈاکٹروں کی رہائش کے لیے تعمیراتی کام جاری ہے اور ہسپتال کے اسٹاف کیلیے گاڑیاں اور ایمبولینس حاصل کرنے کے منصوبوں پر عمل درآمد جاری ہے۔ اور عمانی گرانٹ ہسپتال پسنی ضلع گوادر کے سی ای او کے لیے ڈاکٹر چاکر ریاض بلوچ کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ گوادر کے لوگوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرتے ہوئے ہسپتالوں میں طبی عملے کی موجودگی کو بھی یقینی بنائیں گے۔ محکمہ صحت گوادر کی عوام کی خدمت کے لیے ہمیشہ موجود رہیں گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے