گوادرتحریک اب عوامی تحریک کی شکل اختیارکرچکا ہے،عبد الحق رضی
بولان(ڈیلی گرین گوادر)گوادر تحریک اب عوامی تحریک کی شکل اختیار کرچکا ہے پر امن ہزاروں شہری اپنے حقوق کیلئے دھرنادیئے بیٹھ گئے ہیں حکومت مطالبات فی الفور تسلیم کرے آئین پاکستان کے اندر رہتے ہوئے حقوق کیلئے احتجاج کرنے والوں کو سنا جائے حکومت کی بے حسی کوئی المیہ جنم نہ دے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع کچھی کی سینئر رہنماء رئیس عبد الحق رضی نے مقامی میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ مولانا ہدایت الرحمان کی قیادت میں گواد ر کو حق دو تحریک کو بلوچستان بھر میں پزیرائی حاصل ہوئی ہے پر امن اور نہتے شہری جن میں خواتین بزرگ نوجوان شامل ہیں جنکی تعداد ہزاروں میں ہے کوئی نیا مطالبہ نہیں کررہے اپنے بنیادی حق کیلئے احتجاج کرنا انکا آئینی حق ہے جس کیلئے وہ احتجاجی دھرنا دیکر بیٹھ گئے ہیں حکومت بلوچستان ان کے جائز مطالبات کو فی الفور تسلیم کرکے انکو حقوق دیں گوادر دھرنا کو مختلف فورم پر مختلف رنگ دیا جارہا ہے جوکہ حقائق سے پردہ پوشی کے مترادف ہے گوادر کے عوام اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر نکلے ہیں انکے جائز مطالبات کی ہر فورم پر حمایت کیا جارہا ہے جوکہ انکا بنیادی حق ہے انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان پر امن شہریوں کو یہ حق دیتا ہے کہ وہ اپنے حقوق کی بات کرسکیں یہ حق ان سے کوئی نہیں چھین سکتا حکومت کئی روز سے خاموشی توڑ کر اب انکے پاس وزیر اعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں پہنچ چکی جوکہ خوش آئند بات ہے مگر حکومت وقت کو انکی جائز مطالبات ہر صورت تسلیم کرنے ہونگے انہوں نے کہا کہ اب عوام میں شعور آچکا ہے بلوچستان بھر کے شہری اپنے حقوق کیلئے ریلیاں نکال رہے ہیں حکومت عوام کو انکی جائز حقوق دیں جوکہ انکا حق ہے جماعت اسلامی کچھی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ گوادر دھرنے کے شرکاء سے مذاکرات کامیاب کرکے انکو انکاحق دیا جائے تاکہ پر امن شہری پر امن طور پر ملک قوم کی ترقی کیلئے مل جل کر کام کرسکیں