پی ٹی آئی کی نا اہلی کی وجہ سے عوام آج مہنگائی، معاشی بدحالی اوربحرانوں کی زد میں ہے، میر چنگیز جمالی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایم ایف حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں، ملک میں بجلی اور گیس کی بحران، ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھنے اور مہنگائی بے روزگاری لاقانونیت کے خلاف چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان آج جمعہ کو صوبے کے تمام اضلاع میں بھرپور احتجاج کریں گی۔یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی، جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی نا اہلی کی وجہ سے عوام آج مہنگائی، معاشی بدحالی اور بحرانوں کی زد میں ہے بلوچستان کے لوگ شدید سردی میں اپنی جان بچانے کے لئے گیس مانگ رہے ہیں جو انہیں میسر نہیں،حکومت بیانات دے رہی ہے کہ عوام اپنی عادات تبدیل کریں لیکن ہمارا مشورہ ہے کہ حکومت تبدیل ہو تو ملک کے تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے دباؤ میں آکر حکومت نے ملک کی بقاء و سالمیت داؤ پر لگا دی ہے، ملک کے بحرانوں کا حل موجودہ حکومت کے خاتمے میں ہے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر عوام دشمن حکومت کے خلاف کل صوبے بھر میں احتجاجی مظاہرے کریں گے، پی پی پی ضلع کوئٹہ اور کوئٹہ سٹی کے زیر اہتمام آج جمعہ کو سہ پہر 3 بجے پریس کلب کوئٹہ کے مقام پر احتجاج ہواحتجاجی مظاہرے میں صوبائی، ضلعی اور کوئٹہ سٹی کی قیادت شرکت و خطاب کریں گے بلوچستان کے غیور عوام اور پارٹی کارکنان احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کرکے حکومت کی ناقص پالیسیوں کے خلاف بھرپور آواز بلند کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے