مفتی عبد الستار شاہوانی نے مرتے دم تک جماعت سے اپنی وفاداری دکھائی، مولانا فضل الرحمان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالوسع صوبائی جنرل سیکریٹری رکن قومی اسمبلی مولانا سید آغا محمود شاہ مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مفتی محمد روزی خان صوبائی سرپرست وضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق صوبائی نائب امیر مولانا محمد سرور موسیٰ خیل صوبائی جوائنٹ سیکرٹری مولانا خورشید احمد سیکرٹری اطلاعات دلاور خان کاکڑ اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ اراکین اسمبلی حاجی محمد نواز خان کاکڑ حاجی عبدالواحد صدیقی یونس عزیز زہری میر ذابد ریکی اصغر خان ترین مولوی نور اللہ سید عزیز اللہ آغا اور دیگر نے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء سابق سینیٹر ممتاز عالم دین مولانا مفتی عبد الستار شاہوانی کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک بہت بڑے سیاسی اور مذہبی رہنماء سے محروم ہوگئے،مفتی عبد الستار شاہوانی نے مرتے دم تک انہوں نے جماعت سے اپنی وفاداری دکھائی، پاکستان بالخصوص بلوچستان کے ایک قدآور شخصیت کے مالک تھے، جنہوں نے قبائلی تنازعات سے حل میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے،اورمنبر ومحراب،درس وتدریس کے علاؤہ پارلیمنٹ میں بھی اسلام دشمن قوتوں کو للکارا۔انہوں نے پاکستان اور بالخصوص بلوچستان کے مسائل پر بے باک اپنی رائے کا اظہار کرتے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایک عرصے تک جمعیت علماء اسلام صوبہ بلوچستان کے سیکرٹری جنرل رہ کر جماعتی فرائض کو بخوبی سر انجام دیا،ان کی وفات سے پیدا ہونے والی خلاء مدتوں پر نہیں کی جاسکے گی۔جمعیت علماء اسلام ملک بھر کے کارکنان ان کے اہل خانہ کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔