صوبے بھرکےعوام کوان کی دہلیزپرتمام بنیادی سہولیات پہنچاناحکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں، سید ظہورآغا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گورنربلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ صوبے بھر کے عوام بالخصوص دورافتادہ اضلاع کے لوگوں کو ان کی دہلیز پر تمام بنیادی سہولیات پہنچانا موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں بلوچستان کی آبادی قلیل مگر منتشر ہے جس کی وجہ سے عوام کو بنیادی سہولیات پہنچانے میں کئی مشکلات کا سامنا ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سید تاج آغا کی قیادت میں ضلع پشین کا وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. وفد نے ملاقات کی دوران گورنر بلوچستان کو ضلع پشین کے عوام کو درپیش مسائل ومشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ترقی یافتہ دور میں بھی تعلیم، صحت، بجلی اور صاف پانی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں. گورنر بلوچستان نے ان کے مسائل ومشکلات کو غور اور توجہ سے سنا اور ان کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے