قوم اے پی ایس کے بچوں اور اساتذہ کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی،میر ضیاء اللہ لانگو
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاء اللہ لانگو نے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا کی ساتویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن شہدا کی عظیم قربانیوں کی یاد تازہ کرتا رہے گا، قوم اے پی ایس کے بچوں اور اساتذہ کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ اس المناک سانحہ نے قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا اور پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف یکجا کیا۔ صوبائی مشیر نے کہا کہ اے پی ایس کے معصوم بچو ں نے اپنے لہو سے محفوظ اور پر امن پاکستان کی تاریخ لکھی، عظیم قربانیوں کے طفیل قوم کا مثالی اتحاد اور اتفاق سامنے آیا، شہید بچوں کی عظیم قربانیوں نے قوم کو نیا حوصلہ اورعزم دیا، جس کے باعث سفاک دشمن کو شکست ہوئی اور پاکستان امن کا گہوارہ بنا،آج کے دن شہید بچوں، اساتذہ اور ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔صوباہی مشیر نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک سکول ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہیاس سانحہ کے لمحات آج بھی پوری قوم کے زہنوں میں نقش ہیں اس بھیانک واقع میں سکول کی پرنسیپل،اساتذہ،طلبہ اور دیگر عملے سمیت140 سے زائد معصوم افراد نے جام شہادت نوش کیا۔ دہشت گردی کے اس اندوہناک واقع پر قوم آج بھی غمزدہ ہے اور یہ ننھے شہید ہیروز ہمارا فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم، سیاسی قیادت اور سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایک پیج پر ہیں۔ انشائاللہ وہ دن دور نہیں جب قوم اس دہشت گردی کے ناسور سے چھٹکارا حاصل کریگی۔