بر قی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوں پر ضروری مرمت کے کاموں کے سلسلے میں 16دسمبرکومری آباد گرڈاسٹیشن کے مری آباد، سید آباد، طوغی روڈ، کانسی ون، کانسی ٹو،فیڈروں سے دن ایک بجے سے شام چاربجے تک جبکہ انڈسٹریل گرڈکے بولان عاصم آباد فیڈروں سے دن 12بجے سے 3بجے سہ پہرتک بجلی بندرہے گی نیز132کے وی مستونگ گرڈاسٹیشن پر ریلے پینل کی تبدیلی کاکام کیاجائے گاجس کے باعث مستونگ گرڈسے صبح9بجے تا شام 7بجے جبکہ گنداخہ گرڈسے صبح9بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی۔علاوہ ازیں 16دسمبرکے روز نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی)کی جانب سے 220کے وی کوئٹہ انڈسٹریل گرڈاسٹیشن پر صبح9بجے سے شام 6بجے تک ضروری ٹیسٹنگ کاکام کیاجائے گاجس کے باعث تقریباً80میگاواٹ برقی قلت پیداہوگی جسے لوڈمینجمنٹ کے زریعے پوراکیاجائے گا۔اسی طرح 17دسمبرکو(بروزجمعہ) انڈسٹریل گرڈکے بولان عاصم آباد فیڈروں سے دن 12بجے سے 3بجے سہ پہرتک جبکہ سریاب گرڈکے نیو جان محمد، اولڈجان محمدفیڈروں سے دوپہر2بجے تا شام 5بجے اور سورینج گرڈسے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی۔ اس کے علاوہ مستونگ گرڈاسٹیشن کے پڑنگ آباد، غنجہ ڈوری، اولڈشرین آب، نیولک پاس، منظورآباد، اولڈکھڈکوچہ فیڈروں سے صبح9بجے سے شام 7بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔