17دسمبربروزجمعہ کو مہنگائی، بے روزگاری خلاف احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کریں، روزی خان کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے تمام ڈویژنل اور ضلعی صدور،جنرل سیکرٹریز اور اطلاعات سیکرٹریز کو ہدایات جاری کی ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی احکامات کے مطابق پارٹی کے تمام ڈویژنل و ضلعی صدور،جنرل سیکرٹریز اور اطلاعات سیکرٹریز اپنے اضلاع میں 17 دسمبر بروز جمعہ کو مہنگائی، بے روزگاری اور گیس لوڈشیڈنگ و پیٹرول قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کریں۔صوبائی جنرل سیکرٹری نے پارٹی اور زیلی ونگز کے عہدیداروں و کارکنان کو ہدایات جاری کی ہے کہ تمام پارٹی کارکنان اپنے اپنے اضلاع کے احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کریں اور سلیکٹڈ ناجائز حکومت کے ناانصافیوں کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے