ہماری تاریخ خواتین کی چادر کے تحفظ اور تکریم کی مثالوں سے بھری پڑی ہے ، میراسد بلوچ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی)کے مرکزی سیکرٹری جنرل و صوبائی وزیر زراعت و امداد باہمی واجہ میر اسد اللہ بلوچ نے کہا ہے کہ ویڈیو اسکینڈل میں ملوث عناصر نے بلوچستان کی روایات کا چہرہ مسخ کرنے کی گھناونی سازش کی ہے جو کسی صورت قابل معافی عمل نہیں ہماری تاریخ خواتین کی چادر کے تحفظ اور تکریم کی مثالوں سے بھری پڑی ہے بلوچستان کا کوئی بھی باسی اخلاق سے گیرے اس عمل کو برداشت نہیں کر سکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کی ا میر اسد اللہ بلوچ نے کہا کہ کوئٹہ میں خواتین کو نوکریوں کا جھانسہ دیکر انکی ویڈیو بنانے اور بلیک میل کرنے کے حوالے سے جواسکینڈل سامنے آیا وہ انتہائی قابل افسوس اور قابل مذمت ہے بلوچستان کی اپنی روایات رہی ہے جس میں اسطرح کی غیر مہذب حرکات کی نہ تو کوئی اجازت ہے اور نہ ہی ایسے عوامل قابل معافی گردانے جاتے ہیں بلکہ یہ ایک انسانیت سوز واقعہ ہے واقعہ میں ملوث افراد کو نشان عبرت بنایا جائے اور اس کے پس پردہ جو بھی اس واقعے میں ملوث ہے ان سب کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے یہ ایک انسانیت سوز واقعہ ہے جس سے انسانیت کی تذلیل ہوئی ہے ایسے واقعات سے سماج میں مایوسی پھیلتی ہے اور لوگ عدم تحفظ کا شکار ہوجاتے ہے ایسے واقعات سے سماج کو پاک کرنے کیلئے ایسے درندہ صفت انسانوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی شخص اسطرح کی گھنانا حرکات کا سوچ بھی نہیں سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے