ویڈیو سکینڈل کیس میں خواتین کی زندگیاں تباہ کرنے والے کسی رعایت کا مستحق نہیں، میر ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ ویڈیو سکینڈل کیس میں خواتین کی زندگیاں تباہ کرنے والے کسی رعایت کا مستحق نہیں ہم ان عناصر کا پیچھا کررہے ہیں اس گھناونے عمل میں ملوث ایک ایک ملزم کو کیفرکردار تک پہنچائے بغیر دم نہیں لینگے ان خیالات کااظہار اانہوں نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے صوبائی صدر انجینئر ہادی عسکری کی قیادت میں سیکرٹری اطلاعات طارق جعفری، غلام حسین وفد میں شریک تھے انجینئر ہادی عسکری نے ویڈیو سکینڈل کیس میں اب تک کی پیش رفت پر صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے کہا ہے کہ جس طرز پرویڈیو سکینڈل کی تحقیقات کا عمل جاری ہے اس میں کوئی دورایے نہیں ہے کہ ملزمان اپنے منطقی انجام تک پہنچ جائینگے مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ ویڈیو سکینڈل کیس بلوچستان کی بدنامی کا باعث بنا ہے ہم ایسے کسی عمل کو برداشت نہیں کرسکتے ہیں جو بلوچستان کی روایات کا چہرہ مسخ کرنے کا باعث بنے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ذاتی طور پر اس کیس کو دیکھ رہے ہیں حکومت بلوچستان متاثرہ خواتین کے تحفظ اور انہیں تکلیف پہنچانے والوں کے خلاف بھرپور اقدامات کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام صبر وتحمل کا دامن تھامے رکھے تاکہ ہم سب مل کر ان عناصر کو قرار واقعی سزا دلواسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے