ریکو ڈ ک منصوبے 18 اراکین پرمشتمل خصوصی کمیٹی قائم
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ریکو ڈک منصوبے کے مجوزہ معاہد ے کے معاملے پر بلو چستان اسمبلی کے18اراکین پر مشتمل خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی کمیٹی متعلقہ حکام سے معاملے کو اٹھانے کے بعد اپنی رپورٹ اسمبلی میں پیش کر ے گی۔ سیکر ٹری بلو چستان اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ کے جا ری کر دہ ایک نو ٹیفکیشن کے مطابق بلو چستان اسمبلی کے 3دسمبر کو ہونے والے اجلا س میں اراکین اسمبلی کی جانب سے قرار داد اور عوامی اہمیت کے حامل نقطے پر بلو چستان حکومت کی جانب سے ریکو ڈک منصوبے کے مجو زہ معاہد ے پر اسمبلی کے سا تھ مشا ورت نہ کر نے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا تھا اراکین اسمبلی کی تجویز کو مدنظر رکھتے ہوئے بلو چستان اسمبلی کے 18اراکین پر مشتمل خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے کمیٹی میں صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی ظہور احمد بلیدی، اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ سمیت ارکان اسمبلی نواب محمد اسلم رئیسانی، نواب ثناء اللہ خان زہری، سر دار یار محمد رند، ملک نصیر شاہوانی، اصغر خان اچکزئی، اسداللہ بلوچ، عبد الخالق ہزارہ، نصر اللہ خان زیرے، نوبزادہ گہرا م بگٹی، سر دار مسعودہ خان لونی، سید احسان شاہ، نصیب اللہ مری، اخترحسین لانگو، یونس عزیز زہری، ثناء اللہ بلو چ، زابد علی ریکی شامل ہیں۔ کمیٹی متعلقہ حکام کے سا تھ ریکوڈک کے مجوزہ معاہد ے کو اٹھائے گی اور اپنی رپورٹی اسمبلی میں پیش کرے گی۔