ریکوڈک منصوبے سے متعلق اہم دستاویزات غائب ہونے کاانکشاف
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ریکوڈک منصوبے سے متعلق اہم دستاویزات غائب ہونے کاانکشاف کمیٹیوں کی تشکیل اور تلاش کے باوجود ستاویزات نہ مل سکیں۔ ریکوڈک منصوبے سے متعلق اہم دستاویزات غائب ہونے کاانکشاف ہواہے ان دستاویزات کی تلاش کیلئے کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہے تاہم دستاویزات ہاتھ نہ لگ سکیں ان اہم دستاویزات کی تلاش کیلئے تمام تر کاوشیں کی گئی جبکہ 1990 سے لیکر اب تک جتنے بھی محکمہ مائنز میں بحیثیت سیکرٹریز اپنی خدمات پیش کرنے والے آفیسران کا بھی ایک اجلاس منعقد کیاگیا تاہم ذرائع کاکہناہے کہ اس کے باوجود بھی ریکوڈک منصوبے سے متعلق دستاویزات نہ مل سکیں۔ذرائع کاکہناہے کہ نیب بلوچستان نے بھی اس ضمن میں اپنے تحفظات کااظہار کیاہے کیونکہ یہ دستاویزات نیب کی تحقیقات کیلئے اشد ضروری تھی دوسری جانب یہ قیاس بھی کیاجارہاہے کہ ان دستاویزات کا غائب ہونا دراصل ریکوڈک منصوبے میں ہونے والی بدعنوانی کو چھپانے کی ایک کوشش ہوسکتی ہے تاہم اس حوالے سے نیب اور بیوروکریسی تمام تر کوششیں کررہی ہے کہ یہ دستاویزات حاصل کی جاسکیں مگر اب تک اس ضمن میں کوئی کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔