حکومت بلوچستان کی ہٹ دھرمی اور اوچھے ہتھکنڈے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتی، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ڈاکٹر بہار شاہ نے کچہری میں گرفتار ینگ ڈاکٹرز کی پیشی کے موقع پر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان کی بے حسی اور نااہلی ہمیں کمزور نہیں کر سکتی اور نہ ہی ہم حکومتی سازشوں کو کامیاب ہونے دینگے. آج ہمارے ساتھ اس مشکل گھڑی میں وکلاء برادری بھی شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہم اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرکے اس نااہل حکومت کے تمام حربے ناکام بنا دینگے انہوں نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز مایوس نہ ہو ان مشکلات اور آزمائشوں سے ہماری تنظیم مزید مضبوط ہوگی اور ہر ڈاکٹر ایک توانا قوت اور آواز بن کر سامنے ابھر آئیگا جو جہد مسلسل کے ذریعے اس بوسیدہ نظام کو ختم کریگا اور ڈاکٹر کمیونٹی کے لئے ایک نئی روایت قائم کریگا حکومتی ہٹ دھرمی ہمارے حوصلے مزید بلند کررہی اور ہم ان کی نااہلی کو سب کے سامنے آشکار کرینگے انہوں نے کہا کہ میرے حوصلے اور ارادے اس وقت مزید پختہ ہوگئے جب میرے ذہن میں ایک نہتی اور اکیلی عورت مریم نواز شریف کی جہد مسلسل کی تصویر سامنے آئی جو تن تنہا پوری ریاستی مشینری کے خلاف ڈٹ کر کھڑی رہی اور مسلسل مقابلہ کرتی رہی. میرے ساتھ تو 18 اور توانا بازو ہیں جن کے حوصلے مجھ سے بھی زیادہ بلند ہیں جو کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور جنہوں نے ضمانت تک کو بھی مکمّل مسترد کردیا چیئر مین ڈاکٹر بہار شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان ہوش کے ناخن لے اور اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائیں وگرنہ ہم سخت ترین اقدامات کی طرف جائیں گے جسکی ذمہ دار حکومت بلوچستان اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ہوں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے