بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 3 نئے کیسز رپورٹ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 3 نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک متا ثرہ افراد کی تعداد 33539 ہوگئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جار ی کر دہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے7اضلا ع سے کوروناوائرس کے546ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ140افراد کے نتائج آنے با قی ہیں رپورٹ کے مطابق گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے شکار 2مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہو نے والوں کی تعداد 33133ہو گئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد43ہے جن میں سے4ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے2افراد کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے،رپوٹ کے مطابق صوبے میں کو رونا وائرس کی شرع0.55فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے363اموات ہو چکی ہیں۔