گورنر بلوچستان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے میری درخواست پر قلات کا دورہ کیا، ملک عبدالناصر دہوار

قلات(ڈیلی گرین گوادر)قبائلی رہنماء سابق سٹی ناظم ملک عبدالناصر دہوار نے کہا ہے کہ گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا کا انتہائی مشکور ہوں کہ انہوں نے میری درخواست پر قلات کا دوروزہ دورہ کیا اور ہمیں میزبانی کا شرف بخشاہ قلات کے عوام کو در پیش مسائل سنیں اور ان کے حل کی یقین دہانی کرادی اسکے علاوہ میں تہہ دل سے قلات انتظامیہ ڈپٹی کمشنر سلطان احمد بگٹی ایس پی عبدالرؤف کاکڑ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید مقصود شاہ اسسٹنٹ کمشنر جہانزیب لانگو ضلعی آفیسران قبائلی عمائدین اور معزز شہریوں کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا کے دورہ قلات کے موقع پر بلوچی رسم ورواج کے مطابق بھر پور تعاون کیا مہمانوں کی عزت افزائی کی انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ مستقبل میں بھی قلات انتظامیہ بالخصوص قلات کے سیاسی سماجی اورقبائلی عمائدین اسی طرح یکجہتی اور رواداری کا مظاہرہ کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے