گوادر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا مسلہ حل کردیا گیا ہے، چیف سیکرٹری بلوچستان

گوادر(ڈیلی گرین گوادر)چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی زیر صدارت گوادر میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کمشنر مکران ڈویڑن شبیر مینگل، چئیرمن گوادر بندر گاہ نصیر خان کاشانی، ڈاٹریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی،ڈپئی کمشنر گوادر کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔ اجلاس میں غیر قانونی ٹر النگ اور غیر قانونی ماہی گیری کے روک تھام سمیت دیگر امور کا جائزلیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گوادر میں زیر تعمیر نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا پروجیکٹ ڈائریکٹر آفس گوادر منتقل ھوگا اور آئندہ پروجکیٹ ڈائریکٹر اپنے آفس گوادر میں بیٹھیں گے چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا مسلہ حل کردیا گیا ہے جن منصوبوں پر کام تیزی جاری ہے ان کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچا دیا جائیگا۔چیف سیکرٹری نے اجلاس میں برہمی کا اظہار کیا ہے کہ افیسران اپنی صلاحیتوں کو صحیح بروکار نہیں لا رہے انہوں نے ہدایت کی کہ افسر اپنی تمام تر صلاحیتیں لوگوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے بروکارلائیں اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کیے جائیں چیف سیکرٹری نے کہا وزیر اعظم عمران خان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں گوادرکے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جارہا ہے جس کے تحت غیر قانونی فشنگ ٹرالرز پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ماہی گیروں کے مسائل کے حل کے لیے ڈی جی فشیریز کے مرکزی دفتر کو فی الفور کوئٹہ سے گوادر منتقل کر دیا گیا ہے۔ غیر قانونی ٹرالنگ روکنے کے لیے محکمہ فشریز اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کا گشت بڑھا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ھے کہ لوگوں کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی ان کے دہلیز پر فراہم کی جائے جس کے لئے فوری طور پر اقدامات کیے جارہے ہیں اجلاس میں فوری طورپر گوادرکو ایک فائر بریگیڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے