کوہلو،20 دن کی بچی دولاکھ میں فروخت باپ سمیت دوافراد گرفتار
کوہلو (ڈیلی گرین گوادر) کوہلو میں سنگ دل باپ نے بیوی سے طلاق کے عیوض رقم نہ ملنے پر 20دن کی بیٹی کو 2لاکھ روپے میں فروخت کردیا، لیویز نے کاروائی کرتے ہوئے بچی کے باپ سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا،لیویز حکام کے مطابق کوہلو کے نواحی علاقے کنل میں بیوی کی طلاق کے ڈیمانڈ پر شوہر کی جانب سے دس لاکھ کا ڈیمانڈ کی گئی جس پر بیوی کی طرف سے دس لاکھ سے انکار پر مٹھا خان نے اپنی 20 دن کے بیٹی نور بی بی کو گھر سے اغوا کرکے صرف دو لاکھ روپے میں فروخت کردیا جس پر والدہ نے لیویز حکام کو اطلاع کردی لیویز فورس نے ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر رسالدار میجر شیر محمد مری کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے والد اور بچی کے خریدار کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کرلیا ہے لیویز حکام کے مطابق شوہر اپنی بیوی پر تشدد کرتا تھا اور اسے گھر سے نکالنے کی دھمکیاں دیتا رہتا تھا جس پر بیوی نے طلاق کا مطالبہ کیا تو مجبور بیوی کے سامنے ظالم شوہر نے دس لاکھ روپے یا بچی کو فروخت کرنے کی ڈیمانڈ کی بیوی کی جانب سے دس لاکھ کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر شوہر نے بچی کو گھر سے اغوا کرکے دو لاکھ روپے میں فروخت کردیا تھا اس کے بعد بچی کے والدہ نے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر قربان مگسی کی خصوصی ہدایت پر رسالدار میجر شیر محمد مری کی سربراہی میں لیویز میوند نے کارروائی کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے مزید تفتیش لیویز فورس کوہلو کررہی ہے