کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنا زندہ قوموں کی علامت ہے، سید ظہورآغا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنا زندہ قوموں کی علامت ہے اس حوالے سے ہرنائی میں زلزلہ سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کے ازالہ کیلئے حکومت کی بروقت اقدامات اور عوام کے خدمت خلق کے جذبے کو دیکھ کر سر فخر سے بلند ہوا. ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز گورنر ہاوس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز ایند ٹیکسیشن لیلیٰ ترین اور ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نصیراحمد ناصر سے ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے کیا. گورنربلوچستان نے کہا کہ یہ ہماری شاندار قومی اقدار و روایات ہیں جسکی بنیاد پر ہم مشکل کی ہر گھڑی میں ایک بن جاتے ہیں۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز ایند ٹیکسیشن لیلیٰ ترین نے ہرنائی زلزلہ کے دوران گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا اور ان کی پوری ٹیم کی شاندار کارکردگی اور موثر فعالیت پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے