ٹراما سینٹرمیں علاج معالجے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، سید احسان شاہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے کہا ہے کہ ٹراما سینٹر سول اسپتال میں علاج و معالجے کیانتظامات مزید بہتر کییجائے تاکہ عوام کو علاج کروانے میں مشکلات کا سامنا نہ ہو، غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب سول ہسپتال میں قائم ٹراما سینٹر کے اچانک دورہے کے موقع پرکیا انہوں نے ٹراما سینٹر کے تمام شعبوں کا دورہ کیا اور ہر شعبہ میں عملہ اور اسٹاف سے انکے شعبہ کیمعلومات لیں اور رجسٹر سمیت تمام شعبوں کا ریکارڈ اور اسٹاف کی حاضریاں سمیت ڈیوٹی اسٹاف کی لسٹیں چیک کی ٹراما سینٹر میں صوبائی وزیر صحت کو اچانک دیکھتے ہی عملہ اور اسٹاف کی دوڑیں لگ گئی، صوبائی وزیر صحت کو متعلقہ اسٹاف سوالات کا خاطر خواہ جواب نہیں دے سکے جس پر صوبائی وزیر صحت نے عملہ اور اسٹاف کی سخت سرزنش کی اور متعلقہ اسٹاف کو کل میٹنگ کے لئے بلا لیا دورہ کے دوران ڈاکٹر یاسر شاہ اور ڈاکٹر عظیم صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ کو وقتاً فوقتاً بریفنگ دیتے رہے اس موقع پر صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے کہا کہ ٹراما سینٹر میں علاج معالجے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ہمارا مقصد عوام کو طبی سہولیات اور علاج معالجے کی جدید سہولیات سے مستفید کرنا ہے محکمہ صحت ایک اہم و حساس شعبہ ہے جب تک ہم اپنے پیشے سے مخلص نہیں ہونگے تب تک ہماری عوام دربدر زندگی گزارنے پر مجبور ہوگی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام ہسپتالوں کا دورہ کرتا جاؤں گا جہاں بھی کوئی کوتاہی نظر آئی تو متعلقہ افسران زمہ دار ہونگے اور انکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے