نوجوان نسل کی سیاسی اوراصلاحی تربیت کیلئے جمعیت درسگاہ کی مانند ہے، مولانا عبد الرحمن رفیق
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نے کہا کہ نوجوان نسل کی سیاسی اور اصلاحی تربیت کیلئے جمعیت درسگاہ کی مانند ہے،جے ٹی آئی ضلع کے زیر اہتمام مختلف مقامات پر تقریری مقابلوں کا اعلان جے ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ محمد موسیٰ نے کہاکہ جے ٹی آئی سید شمس الدین شہید ڈاکٹر سرفراز شہید کی عظمتوں کی امین ہے ان خیالات کا اظہار انہوں ضلعی سیکرٹریٹ میں بھر اجلاس کے بعد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ کے ٹی آئی کے سینئر رہنماء حافظ ہمایوں چشتی عبدالواجد ناصر احمد شاہ صدیقی عمران اللہ خان بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ تقریری مقابلوں سے سکول ومدرسہ کے نونہالوں میں اعتماد پیدا ہوگا اور صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ دریں اثناء صوبائی جوائنٹ سیکرٹری مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ایوب حافظ مسعود احمد حافظ شبیر احمد مدنی اور دیگر نے کہا ہے کہ سابقہ حکومتوں کے منصوبوں پر اپنے کتبے لگانے والوں کی آنکھوں میں شرم کا پانی خشک ہوچکا ہے،مہنگائی کی عفریت نے عوام کی کھال اتاردی ہے، وزراء کی اوٹ پٹانگ باتوں پر عوام کان نہیں دھرتے، آئندہ الیکشن میں دھاندلی کی کوشش کی گئی تو عوامی انقلاب کا راستہ روکنے والا کوئی نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کہ تمام تر ناکامیوں کے باوجود ٹی وی سکرین پر بیٹھ کر وزراء عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کررہے ہیں،جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا کہ جن کو ساڑھے تین سال گالیاں دی گئیں آج انہیں کے منصوبوں کے افتتاح کرکے اس جھوٹ کو چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ جس کے ذریعے عوام کو امیدوں کی آس پر بٹھایا گیا تھا۔ بجلی گیس اشیاء خوردونوش کی قیمتیں ان سے کنٹرول نہیں ہورہیں، اب دوسروں کے بل بوتے پر بقیہ دورانیہ پورا کرنے کیلئے ووٹنگ مشین کی آڑ میں دوبارہ مسلط ہونا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر جمہوری نظام کے خاتمے اور حقیقت پر مبنی صاف اور شفاف جمہوری نظام کو لانے کے لیے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی بابصیرت قیادت میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں 23مارچ کو اسلام آباد لانگ مہنگائی مارچ میں ظالم حکمرانوں کا دھڑن تختہ کرکے خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کا اعلان کریں گی۔