عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی ناگزیر ہے،ایس ایس پی جعفرآباد
ڈیرہ اللہ یار(ڈیلی گرین گوادر) ایس ایس پی جعفرآباد سردار حسن خان موسیٰ خیل نے کہا ہے کہ اوستہ محمد میں لاکھوں روپے ڈکیتی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور چھینی گئی رقم برآمد کر لی گئی عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی ناگزیر ہے ضلع کا امن خراب کرنے والے عناصروں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائیگا اپنے دفتر میں اے ایس پی اوستہ محمد حسنین اقبال ایس ایچ او ڈیرہ اللہ یار عبدالروف جمالی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی سردار حسن خان موسیٰ خیل کا کہنا تھا کہ تین روز قبل نامعلوم مسلح ملزمان نے زین العابدین سومرو نامی شخص سے گن پوائنٹ کے زور پر پانچ لاکھ روپے نقد اور موبائل فون کی ڈکیتی کی تھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے اے ایس پی اوستہ محمد حسنین اقبال کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی ٹیم میں شامل ایس ایچ او ڈیرہ اللہ یار و سی آئی اے انچارج عبدالروف جمالی، ایس ایچ او سٹی تھانہ اوستہ محمد محمد خان حسنی، ایس آئی طارق عزیز گاجانی نے جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگا کر ایک کامیاب کارروائی میں تین ملمان حبیب الرحمن اوڈھانو، صوبہ خان بتھیانی بلیدی اور خادم حسین بتھیانی بلیدی کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی نقدی پانچ لاکھ موبائل فون اور ٹی ٹی پستول برآمد کر لیے ہیں انکا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تحقیقات کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے تفتیش مکمل ہونے کے بعد اہم انکشافات بھی متوقع ہیں۔