سارٹنگ اسٹیکنگ کے لئے باقی محکموں سے بھی وصولی ہوئی ہیں،اخترحسین لانگو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس بلوچستان صوبائی اسمبلی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیٹی اخترحسین لانگو نے کی۔ اجلاس میں بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے کمپلائنس رپورٹس زیر بحث رہیں۔ اجلاس میں ممبران کمیٹی انجینئر زمرک خان اچکزئی، ملک نصیر احمد شاہوانی، سیکرٹری اسمبلی، ڈائریکٹر جنرل آڈٹ، چیئرمین بی ڈی اے کے علاوہ محکمہ خزانہ، محکمہ قانون اور محکمہ پی اینڈ ڈی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ دوران اجلاس چیئرمین کمیٹی اخترحسین لانگو نے کہا کہ سارٹنگ اسٹیکنگ کے لئے باقی محکموں سے بھی وصولی ہوئی ہیں لہذا متعلقہ محکمہ بھی اس مد میں بننے والے ریکوریوں پر محکمہ خزانہ میں پیسے جمع کروائیں۔ ایک پیرا پر بحث کے دوران چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پی اے سی کے سابقہ ہدایات کو جواز بنا کر اپنے پیراز کو سیٹل کروانے کے لئے جواب پیش نہ کیے جائیں۔ چیئرمین نے کہا کہ کمپلائنس کا مطلب ہے کہ جو ہدایات پی اے سی نے دی تھی ان پر عمل درآمد کو پیش کیا جائے بجائے ان پر بحث کر کے یہ کہا جائے کہ ریکوریاں زیادہ ہیں۔ متعلقہ پیرا پر چیئرمین نے ریکوری کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ریکوری نہیں کر سکتا ان کے خلاف کاروائی کی جائے چیئرمین نے کہا کہ پی اے سی کے ہدایات کی روشنی میں محکمہ سرکار کے خزانے میں پیسے جمع کروائیں جو آفیسران صوبے کے پیسے وصول نہ کر سکے ان کے خلاف کاروائی کی جائے پی اے سی کے میٹنگز کے لئے بجائے ایک ہفتہ کام کرنے کے اگر وقت کے ساتھ ساتھ پی اے سی کے لئے تیاری کی جائے تو محکموں کا بوجھ ہلکا ہوگا اور کام بھی بہترین انداز میں ہوتا رئیگاجب محکموں کو ایک مہینہ کا کہا جاتا ہو تو اسکا مطلب نہیں کہ وہ اجلاس سے دو دن قبل اپنی ادھوری تیاری کے ساتھ پی اے سی کا وقت ضائع کریں چیئرمین نے کہا کہ جو پیسے سرکار کے خزانے میں 2014 میں کئے جانے تھے وہ اگر 2021 میں جمع ہو رہے ہوں تو یہ بھی ایک بہت بڑے کرپشن کے ذمرے میں آتا ہے اس سے پیسے کی ڈی ویلیویشن ہوتی ہے۔ آخر میں اختر حسین لانگو نے کہا کہ د فتری ریکارڈ رکھنے کی ایک مدت ہوتی ہے لیکن یہ مدت ان ریکارڈز کے لئے نہیں ہوتی جن پر پیراز بنے ہوں یا ان پر کوئی کاروائی عمل میں لائی گئی ہو ایسے ریکارڈ کو محکمہ ہرگز ضائع نہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے