خضدار، لیویز کی کاروائیاں بھاری مقدار میں منشیات برآمد 4 ملزمان گرفتار

خضدار (ڈیلی گرین گوادر) خضدار لیویز کی دو مختلف کاروائیاں بھاری مقدار میں منشیات برآمد چار ملزمان گرفتار گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی گئیں ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالقدوس اچکزئی نے اپنے آفس میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ خضدار لیویز اپنی سابق روایات کو برقرار رکھتے ہوئے دو مختلف کارروائیوں کے دوران قومی شاہراہ پر واقع زاوہ لیویز چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے کراچی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مشکوک مزدا ٹرک کو روک کر ٹرک کی تلاشی لی دوران تلاشی ٹرک کے خفیہ خانوں سے دوسو کلوگرام (پانچ من) چرس بر آمد کرکے دو ملزمان عبدالمجید ساکن فیض آباد کوئٹہ اور رستم خان ساکنان کوئٹہ کو گرفتار کرکے مزدا ٹرک بھی تحویل میں لے لیا دوسرے واقع میں زاوہ لیویز چیک پوسٹ پر ٹرک کی تلاشی لی گئی جس کے خفیہ خانوں سے ستر کلوگرام چرس منشیات بر آمد کرکے صلاح الدین اور عبدالمتین کو گرفتار کرکے گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی مجموعی طور پر (چھ) من تیس کلوگرام چرس بر آمد کرلی گئی چار ملزمان بھی گرفتار کرلی گئی ڈپٹی کمشنر خضدار نے کہا کہ منشیات کی خریدو فروخت ایک قبیح اور انسانیت دشمن عمل ہے اس گھناؤنے جرم میں کوئی بھی ملوث پایا گیا اس کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اپنے اس موقع پر تحصیلدار حبیب گچکی بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر خضدار نے کہا کہ مجھے چند دن ہوگئے ہیں اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے میں نے پہلے دن ایک اجلاس طلب کیا جس میں اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام انتظامی اآفیسران شامل تھے میں ہدایت کی تھی کہ منشیات کی روک تھام کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا ڈپٹی کمشنر خضدار نے کہا کہ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کو تنبیہ کرتاہوں کہ وہ انسانی بقاء کی دشمنی سے گریز کریں اگر کوئی پھر بھی باز نہیں آتا تو ضلعی انتظامیہ خضدار نے بھی یہ تہیہ کررکھا ہے کہ وہ ایسے عناصر کا قلع قمع کرکے چھوڑینگے ان کا مزید کہنا تھا کہ خضدار لیویز کے اہلکار شاباشی کے مستحق ہیں انہیں تعریفی اسناد دیئے جائیں گے اور ان کی ہر ممکن حوصلہ افزائی بھی کرینگے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے