ہرنائی ,اورمضافات میں زلزلے کے جھٹکے

ہرنائی (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے علاقے ہرنائی اور مضافات میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، مقامی انتظامیہ نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے ایک بجکر 56منٹ پرمحسوس کیے گئے،جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے