کراچی میں مسلم لیگ (ن) احسن اقبال پر رینجر کے تشدد کی بھر پور مذمت کرتا ہوں، سردارمحمد یعقوب ناصر
لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) پی ڈی ایم کے رہنماء و مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ کراچی میں مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال پر رینجر کے تشدد کی بھر پور مذمت کرتا ہوں لاٹھی سرکار جتنا ظلم کریگی ہم اسکا وقت آنے پر ضرور حساب لینگے۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ گرین بس پروجیکٹ کا نوے فیصد کام میاں نواز شریف دور میں مکمل ہوا آج افتتاح سلیکٹیڈ وزیر اعظم کے ہاتھوں ہونا لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ سندہ کے عوام کو سب کچھ کا علم ہے انہوں نے کہا کہ بجلی کے نرخ پانچ روپے بڑہانے کی شدید مذمت کرتا ہوں اس سے عوام کی کمر ٹوٹ گئی ہے قوم پر مہنگائی مسلط کرنے کیلئے ملک کو معاشی طور پر تباہ وبرباد کرنا عالمی سازش ہے جسکے تحت حکومت منی بجٹ لانے کی تیاری کررہی ہے اور 350 ارب کا ایک اور ٹیکہ عوام کو لگانے کی کوشش کی جارہی ہے عمران خان اب بھی بڑے دھڑلے سے کہہ رہا ہے کہ ملک میں مہنگائی دیگر ممالک سے کم ہے بڑی زیادتی ہے اپوزیشن میں مہنگائی کا رونا رونے والے عمران خان اب صرف ٹیکس لگانے پر زور دے رہا ہے عوام کی زندگی کو جان بوجھ کر آجیرن بنانے کی سازش ائی ایم ایف اور عالمی بنک کے ایماء پر ہورہا ہے انہی مالیاتی اداروں اور دیگر عالمی قوتوں کے مشترکہ کوششوں نے قوم پر جعلی الیکشن کے زریعے عمران خان اور انکی ٹیم کو قوم پر مسلط کیا گیا جسکے نتائج کا سامنا آج 22 کروڑ عوام بھگت رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی ائی ہے بھارت نے فی لیٹر 18روپے کمی کردی ہے لیکن ہماری حکومت پیٹرول کی قیمت میں کمی نہ کرکے عوام سے زیادتی کررہی ہے انہوں نے کہا کہ ملک کو ائی ایم ایف کے ہاں گروی رکھ دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوئی سمت ہی معلوم نہیں اپوزیشن جماعتوں نے حکومت سے کسی بھی قسم کی مذکرات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ہر موڑ پر حکومت کو ٹف ٹائم دینگے انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہر صورت جانا ہوگا انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کی ناقص معاشی اور سیاسی پالیسیوں سے تنگ ہیں ہم نے تہتر سالوں کے تلخ حقائق سے ابھی تک کچھ نہیں سیکھا انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت کو اب سڑکوں پر آنے سے کسی صورت نہیں روکھا جاسکتا انہوں نے کہا کہ عوام ہی اصل میں تبدیلی لاسکتے ہیں اگر ملک میں اسی طرع کے جعلی الیکشن ہوتے رہے تو ملک جمہوری طور پر کمزور ہوتا جائیگا ہم ملک کی جڑوں کو مزید کمزور کرنے کی کسی قوت کو اجازت نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ ہم حق و سچ کی سیاست کررہے ہیں او ہرر قسم کے نتائج کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کو مدینہ کی ریاست کا لیبل لگانے کے پس منظر میں ملک کو سیکولر ریاست بنانے کی خفیہ سازش تیار کی گئی قوم کو ہوشیار رہنا ہوگا پاکستان اسلام کا قلعہ ہے کوئی خفیہ سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ مارچ سے پہلے ہی حکومت کی چھٹی ہوجائیگی اسٹیبلیشمنٹ عمران خان سے ہاتھ اٹھالے بصورت دیگر ہماری جنگ جعلی وزیر اعظم کے ساتھ ساتھ انکے ساتھ بھی ہوگی۔