پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی جانب سے صوبے میں تعلیم کی فروغ میں اہم کردار ہے، حاجی نورمحمد دمڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاہے کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی جانب سے صوبے میں تعلیم کی فروغ میں اہم کردار ہے سرکاری تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ میں الصادق گرائمر پبلک سکول کے سالانہ نتائج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاصوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ کا سکول آمد پر پرنسپل ودیگر اساتذہ اور طلباء نے صوبائی وزیرکااستقبال کیا صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ سکول کی طلباء نظم وضبط ڈسپلن اور ٹیلنٹ کو دیکر بہت خوشی محوس ہوئی اور یہ سب تعلیمی ادارے کے سربراہ اور اساتذہ کے محنت کانتیجہ ہے انہوں نے کہاکہ صوبے میں تعلیم کی فروغ میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے کردار سے انکار ممکن نہیں ہے بلکہ سرکاری تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا تعلیم کی فروغ میں اہم کردار ہے انہوں نے خطاب کرتے ہوئے سکول کے طلباء اور اساتذہ پر زوردیا کہ وہ سکول کی کارکردگی کومزید بہتربنائے اور اپنے ادارے میں طلباء کو جدید تعلیمی سہولیات فراہمی کرے انہوں نے کہاکہ یہ حقیقت روزِ روشن کی طرح عیاں ہیں کہ جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے انہوں نے کہاکہ جدید اور ترقی یافتہ دور میں جہاں ٹیکنالوجی انسان کی زندگی کا اہم جز بن چکی ہے اور اب اس ٹیکنالوجی کا استعمال دیگر شعبوں کی طرح تعلیم میں بھی ہو رہا ہے،جدید ٹیکنالوجی کے تعلیم پر اثرات کے حوالے سے زیادہ نقطہ نظر یہی دیکھنے میں آتا ہے کہ ٹیکنالوجی دنیا کے اربوں انسانوں کو جدید اور بہتر سہولیات اور رہنمائی فراہم کر رہی ہے صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت صوبے میں تعلیم کی بجٹ میں اضافہ کرکے سرکاری تعلیمی اداروں کوفعال بنانے اور سرکاری سکولوں میں نئے بلڈنگز کی تعمیر جدید کمپیوٹرائز نظام سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت بھرپوراقدامات اٹھارہے ہیں اور سرکاری تعلیمی اداروں کا مورال بلند کرنے اور عوام کااعتماد بحال کرنے کیلئے صوبائی حکومت صوبے میں تعلیم کی فروغ و ترقی کیلئے بھرپوراقدامات کرکے تمام وسائل کوبروئے کارلارہی ہیں اور حکومت کی اولین ترجیحی صوبے کے عوام بہترین تعلیمی سہولت فراہم کرنا ہے صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے الصادق گرائمرپبلک سکول کی جانب سے پروقار تقریب کے انعقاد اور انہیں اس تقریب میں شرکت کی دعوت دینے پر سکول پرنسل کاشکریہ اداکرتے ہوئے سکول انتظامیہ سے اپنی جانب ہرممکن تعاون کرنے کااعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے