پارٹی کے مخلص کارکن ہما را اثاثہ ہیں مسلم لیگ(ن) ہی ملک وقوم کی آخری امید ہے ، جمال شاہ کاکڑ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پارٹی کے مخلص کارکن ہما را اثاثہ ہیں مسلم لیگ(ن) ہی ملک و قوم کی آخری امید ہے پارٹی کو فعال اور متحرک رکھنے کے لئے کر دار ادا کر نے والے کا رکنوں کی قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جائے گا پارٹی قائد میاں نواز شریف نے بلو چستان کے کارکنوں کی کاوششوں کو سراہا ہے اور انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔یہ با ت انہوں نے دورہ لندن مکمل کر نے کے بعد کوئٹہ پہنچے پر ایئر پورٹ پر استقبال کر نے والے کارکنوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پارٹی کار کنوں کی بڑی تعداد نے جمال شاہ کاکڑ کا استقبال کیا اور انہیں لند ن کے کامیاب دورے پر مبارکباد پیش کی۔ جمال شاہ کاکڑ نے کارکنوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ انہوں نے دورہ لند ن کے موقع پر پارٹی قائد و سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے ملا قات کی اور نہیں پارٹی امور سے متعلق آگا ہ کیا انہوں نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف نے بلو چستان کے پارٹی کارکنوں کو بھر پورانداز میں انکی کاوششوں کو سراہا ہے اور انہیں مزید فعال اور متحرک رہنے کے سا تھ سا تھ پارٹی پیغام گھر گھر پہنچا نے کی ہدایت بھی کی ہے جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ پارٹی کے مخلص ااور مشکلات حالات میں سا تھ رہنے والے کارکن ہما را اثا ثہ ہیں یہی کار کن ہیں جنہوں نے سخت ترین دور میں بھی پارٹی کو بلو چستان میں زندہ او ر فعال رکھا ہے اور پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ موجود حکومت نے جس طرح ملک کی بنیادوں کو ٹھیس پہنچا ئی ہے اسکی ماضی میں کبھی مثال نہیں ملتی اور اب وہ وقت آچکا ہے کہ موجودہ حکومت کا خاتمہ ہو اور مسلم لیگ(ن) صوبے سمیت ملک بھر میں اپنی حکومت قائم کرے انہوں نے کہاکہ ظلم اور سیا سی انتقام کا تاریک دور جلد ختم ہو نے والا ہے اور پارٹی کا سنہرا دور شروع ہو نے والا ہے پارٹی کے کارکن اور عہدیدار ثابت قدم رہیں جلد ہی اچھا دور آئے گا جس میں مسلم لیگ(ن) ایک بار پھر عوام کے بیچ میں انکی خدمت کر رہی ہو گی۔