میرعبدالقدوس بزنجو کا ویڈیو اسکینڈل کیس میں تیزی لانے کا حکم
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ویڈیو اسکینڈل:وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کیس میں تیزی لانے کا حکم دیدیا۔ گزشتہ روزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ میں سامنے آنے والے ویڈیو اسکینڈل سے متعلق پولیس کو کیس میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ مغوی خواتین کی بازیابی سمیت مفرور ملزم کی گرفتاری کو فوری یقینی بنایا جائے پولیس تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے انہوں نے کہاکہ ماوں بہنوں کی آبرو سے کھیلنے والے کسی معافی کے مستحق نہیں خواتین کی بازیابی کے لئے افغان حکام سے رابطے میں ہیں متاثرہ خاندان مطمئن رہیں اب یہ ہماری جنگ ہے۔لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوبناکر بلیک میل کرنے میں ملوث دو گرفتارملزمان سے تحقیقات جاری ہے،ملزمان 14روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کی تحویل میں ہے جبکہ پولیس کی جانب سے قبضے میں لیاگیا سامان موبائل فونز،ویڈیوز اور دیگر کو پنجاب فرانزک لیب بھیجوادی گئی ہے۔پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سامنے آنے والا ویڈیو اسکینڈل میں اب تک دو ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں جو اس وقت 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے،ملزمان سے برآمد موبائل،ویڈیوز اوریو ایس بیز کو فرانزک کیلئے پنجاب فرانزک لیبارٹری بھجوادیاگیاہے پولیس کے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیاگیاتھاکہ ملزمان لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر نازیباویڈیوبناتیاوربعد میں بلیک میل کرتے تھے،پولیس کی جانب ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے ایس ایس پی آپریشن عبدالحق عمرانی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی ہے پولیس کے مطابق ویڈیو اسکینڈل کے سلسلے میں ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ سے بھی رابطہ کیاگیاہے۔