بلوچستان کے تمام اضلاع میں ڈیٹا کلیکشن کے نظام کوشفاف اوربہترطریقہ کے ساتھ واضع بنایا جائے، سید احسان شاہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں ڈیٹا کلیکشن کے نظام کو شفاف اور بہتر طریقہ کے ساتھ واضع بنایا جائے اداروں میں کورونا ویکسینیشن کی اندراج کے عمل کو مزید آسان بنایا جائے تاکہ ویکسینیشن کے بعد فوری ڈیٹا اپلوڈ ہوسکے تاکہ عوام کو تکلیف سے بچایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار نے گزشتہ روز صوبائی ہیڈ کوارٹر ای پی آئی سینٹر کا اچانک دورہ کے موقع پر کیا، انہوں نے صوبائی ہیڈ کوارٹر ای پی آئی سینٹر کے تمام شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر پروگرام مینجر ڈاکٹر محمد اسحاق پانیزئی نے انہیں ای پی آئی سینٹر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جہاں انہوں نے ای پی آئی سینٹر میں فرداً فرداً عملہ سے سوالات کا سلسلہ بھی جاری رکھا ای پی آئی سینٹر میں 24/7 کے نام سے ویکسینیشن سینٹر کا معائنہ کیا، کولڈ روم کا معائنہ کیا جہاں ویکسین کے ٹمپریچر کے حوالے سے سوالات پوچھے، کورونا وائرس کے فائزر ویکسین کے بارے میں بات کی اور معلومات لیا، وئیر ہاوسز میں لاجسٹک سسٹم، ڈیٹا کلیکشن، فنانس آفس، برانچ سیکشن، جنریٹرز، ٹرانسپورٹ آفس جہاں گاڑیوں سمیت تمام سرکاری چیزوں کا معائنہ کیا اور عملہ کی حاضریاں چیک کیا ویکسین لاجسٹک مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کو چیک کیا جہاں ویکسین کی ترسیل، موجودگی ٹرانسپورٹیشن اور آنلائن سسٹم کو بیٹھ کر خود چیک کیا جہاں عملے نے انہیں باریک بینی سے تفصیلات فراہم کیے، ای پی آئی سینٹر میں موجود ڈبلیو ایچ او آفس میں ڈاکٹر جواد سے بات چیت کیا اور معلومات لیا، کنٹرول روم کا معائنہ کیا، ایم آئی ایس برانچ گئے جہاں فوکل پرسن سے پورے بلوچستان کے بچوں کا پیدائش کے ڈیٹا مختلف اضلاع کے کوریج، پاپولیشن کی ٹارگٹ پر بات کی اور تربت کے حوالے سے ایک یونین کونسل کو منتخب کیا اور فوکل پرسن سے پوچھا کہ مجھے بتایا جائے کہ تحصیل کی آبادی کتنی ہے کتنے بچوں کو ویکسین کیا گیا ہے جہاں انہیں مکمل طور پر تفصیل فراہم کیا گیا ای پی آئی سینٹر ہیڈ ڈاکٹر اسحاق پانیزئی کے کارکردگی کو سراہا اور تمام اقدامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہوں نے معلومات کو مزید بہتر اور شفاف طریقہ سے اندراج کرنے پر سختی سے زور دیا کہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں ڈیٹا کلیکشن کو درست اور واضع کیا جائے تاکہ بلوچستان کے ہر ضلع کے انفارمیشن محکمہ کے ساتھ رہے انہوں نے مزید کہا کہ ہمشیہ فنڈز کو جواز بنا کر اداروں کو تباہی کی طرف دھکیل دیتے ہیں فنڈز کے علاوہ بھی کارکردگی بہتر ہوسکتی ہے ہمارے لئے چیلنجز بہت زیادہ ہیں مگر سب نے مل کر ان چیلنجز سے نمٹنا ہے ہمارا مقصد اپنے معاشرے اور لوگوں کو جدید طبی سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ بلوچستان کے کونے کونے میں رہنے والے لوگ ان سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکے مختلف بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکومت بلوچستان روز اول سے اقدامات کر رہی ہے محکمہ کی کارکردگی کو مزید مضبوط اور مستحکم بہتر بنانے کیلئے اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا جائے گا تاکہ بی ایچ یو سے لیکر ہسپتال اور نائب قاصد سے لیکر اعلیٰ افسر اپنے فرائض منصبی کو بخوبی سرانجام دے سکے اور ہسپتالوں سمیت تمام اداروں میں علاج و معالجے صورتحال بہتر اور براہ راست عوام کو فائدہ پہنچ سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے