انصاف کی فراہمی کے نظام میں وکلاء کا اہم اورکلیدی کردار ہے، جسٹس نعیم اختر افغان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جسٹس نعیم اختر افغان نے گزشتہ روز بلوچستان ہائی کورٹ کے آڈیٹوریم میں وکلاء کو قانونی اخلاقیات اور قانون کی حکمرانی پر لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ انصاف کی فراہمی کے نظام میں وکلاء کا اہم اور کلیدی کردار ہے۔انہوں نے وکلاء پر زور دیا کہ وہ قانونی اخلاقیات کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کرعدالتوں میں مکمل تیاری کے ساتھ پیش ہوں اور عدالتوں کی بھرپور قانونی معاونت کریں تاکہ سائلین کو انصاف کی جلد فراہمی ممکن ہو۔ انہوں نے وکلاء پر زور دیا کہ وہ مقدمات کے غیر ضروری التواء سے گریز کریں۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ قانون کی حکمرانی قائم کرنے کیلئے عام آدمی سے لیکر کسی بھی ادارے سے وابستہ شخص جس کو قانون نے اختیار دے رکھا ہے ذمہ دار ہے۔ عام شہری پر لازم ہے کہ وہ بطور سائل سچائی کی بنیاد پر اور درست حقائق کے ساتھ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے۔مختلف اداروں سے وابستہ افراد پر بھی لازم ہے کہ وہ قانون کی حکمرانی کیلئے رولز کے مطابق فیصلہ کریں اور کسی قسم کا امتیاز نہ برتیں۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ قانون سے کوئی بھی شخص بالا تر نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے