ملک سب سے زیادہ اس وقت بلوچستان میں انسانی حقوق کو پامال کیا جارہا ہے،سردار زادہ نعیم دہوار
قلات(ڈیلی گرین گوادر)قلات میں انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام قلات پریس کلب قلات کے سبزہ زار میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پار ٹی کے رہنماء سردار زادہ نعیم دہوار کامریڈ وحید بلوچ خلیل شادیزئی جمعیت علماء اسلام کے ضلعی ترجمان حافظ محمد قاسم لہڑی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک سب سے زیادہ اس وقت بلوچستان میں انسانی حقوق کو پامال کیا جارہا ہے بلوچستان میں دن دیہاڑے لوگوں کو غائب کیا جاتاہے موجودہ حکومت نے سب سے زیادہ انسانی حقوق کو پامال کیا ہے وفاقی حکومت کی نااہل کی وجہ سے لوگ دو وقت کی روٹی کے لیئے محتاج ہو گئے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی قلات بلوچستان میں کیئے جانیوالے انسانی حقوق کی پامالیوں کی شدید مذمت کرتی ہے انہوں نے کہ پاکستان انسانی حقوق کی پامالی پر انسانی حقو ق کی تنظیموں کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے کہا موجودہ حکومت کی جانب سے کی گئی مہنگائی نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے مگر انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش ہیں انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے سب سے بڑے علمبرار امریکہ ے ہزاروں لوگوں کا قتل عام کیا افغانستان شام عراق میں ہزاروں لوگوں کو شہید کیا گیا انڈیا میں انڈین فوج نے مظلوم کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کیا ہو ا ہے مگر انسانی حقوق کی تنظیموں کو سانپ سونگ گیا ہے۔