بلوچستان میں انسانی حقوق برائے خواتین کا کمیشن تاحال فعال نہیں جو افسوس ناک ہے، چیئرپرسن ایس او ایس ویلج روشن خورشید بروچہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق، چیئرپرسن ایس او ایس ویلج روشن خورشید بروچہ، ڈائریکٹر وفاقی وزارت انسانی حقوق بلوچستان دانیال سرور خان اور دیگر نے کہا ہے کہ بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی انسانی حقوق کے حوالے سے آگاہی انتہائی ضروری ہے۔ بلوچستان میں انسانی حقوق برائے خواتین کا کمیشن تاحال فعال نہیں جو افسوس ناک ہے۔ اس سال انسانی حقوق کے دن کا تھیم "مساوات – عدم مساوات کو کم کرنا، انسانی حقوق کو آگے بڑھانا ہے”۔ انسانی حقوق کی پامالی کی روک تھام، عوام میں ذمہ داری کا احساس پیدا کرنا اور خصوصاًخواتین اور بچوں کو انکے حقوق کے بارے میں آگاہی کا شعور فراہم کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزارت انسانی حقوق کے زیر اہتمام ایس او ایس ویلج میں انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے دوران شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں ڈی جی بی سی آر اے سید نعمان شاہ، ریحانہ خلجی، سائمہ جاوید، نگہت شبیہ، شمشاد کوثر، صغیر درانی، حبیب طاہر اور دیگر نے شرکت کی، تقریب کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق، چیئرپرسن ایس او ایس ویلج روشن خورشید بروچہ نے کہا کہ انسانی حقوق کی پامالی کی روک تھام، عوام میں ذمہ داری کا احساس پیدا کرنا اور خصوصاًخواتین اور بچوں کو انکے حقوق کے بارے میں ا?گاہی کا شعور فراہم کرنا ہے۔ بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی انسانی حقوق کے حوالے سے آگاہی انتہائی ضروری ہے۔ بلوچستان میں انسانی حقوق برائے خواتین کا کمیشن تاحال فعال نہیں جو افسوس ناک ہے۔ اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر وفاقی وزارت انسانی حقوق دانیال سرور خان کا کہنا تھا کہ اس سال انسانی حقوق کے دن کا تھیم "مساوات – عدم مساوات کو کم کرنا، انسانی حقوق کو آگے بڑھانا ہے”۔ عالمی دن برائے انسانی حقوق کا مقصد دنیا کی توجہ انسانی حقوق کی طرف مبذول کروانا ہے۔ اس دن، دنیا بھر کے لوگوں کو انسانی حقوق کی اہمیت سے واقف کرنے اور اس کے مشاہدہ سے آگاہ کرنے کے لئے ایک پیغام بھیجا گیا ہے۔ اس موقع پر ایس او ایس ویلج کے کمسن بچوں نے خوبصورت ٹیبلوز اور پینٹنگز سے انسانی حقوق کے حوالے سے پیغامات دیئے۔ تقریب کے دوران تعمیر خلق فاونڈیشن کے ہارون، دانش ارگنائزیشن کے خالد، آئیز ارگنائیزیشن کے سمیع نے بھی اظہار خیال کیا۔ تقریب کے ا ختتام پر سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق، چیئرپرسن ایس او ایس ویلج روشن خورشید بروچہ، ڈائریکٹر وفاقی وزارت انسانی حقوق بلوچستان دانیال سرور خان اور دیگر میں خصوصی شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے