ہم جیسے محب آلوطن لوگوں سے بدلہ لینے کے لیے خاران کےعوام کونشانہ بنایا جارہا ہے، میرعبدالکریم نوشیروانی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر نائب صدر وسابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہاہے کہ عوامی اسکیمات کو نظرثانی کے نام پر التوا کاشکار کرنا خاران کی عوام کے ساتھ ظلم ہے،ہم جیسے محب آلوطن لوگوں سے بدلہ لینے کے لیے خاران کے عوام کو نشانہ بنایا جارہا ہے، جسے ہم قبول نہیں کرینگے پارٹی قیادت کو ان معاملات پر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ورنہ حال اسی طرح رہا تو پارٹی میں مایوسی مزید بڑھے گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ میرعبدالکریم نوشیروانی نے کہاکہ عوامی مفادات کے اسکیمات کو نظر ثانی کے نام پر التو کا شکار کرنا خاران کے عوام کے ساتھ ظلم ہے، کیا واٹر سپلائی اسکیمات جن کے ٹینڈر اور ورک آرڈر جاری ہو چکے ہیں غیر ضروری ہوسکتے ہیں، فارم ٹو مارکیٹ روڈ یوسف وال نارو روڈ، مٹی نرونکی روڈ جن کے ورک آرڈر جاری ہوچکے ہیں اور کہی پر کام بھی جاری ہے جس سے زمینداروں اور علاقہ مکینوں کو کافی حد تک ریلیف مل سکتا ہے اسے غیر ضروری قرار دے کے التوا میں ڈالنا خاران کے عوام کے ساتھ ظلم ہے، نظر آرہا ہے کہ باپ پارٹی اور بی این پی ضم ہوچکے ہیں اور ہم جیسے محب آلوطن لوگوں سے بدلہ لینے کے لیے خاران کے عوام کو نشانہ بنایا جارہا ہے، جسے ہم قبول نہیں کرینگے پارٹی قیادت کو ان معاملات پر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ورنہ حال اسی طرح رہا تو پارٹی میں مایوسی مزید بڑھے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے