گورنر ہاؤس کو سیاسی جماعت کے دفتر بنانے والے میرٹ اور سینیارٹی کی دھجیاں اڑارہے ہیں، مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق جمعیت علماء اسلام سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا ہاشم خیشکی مولانا محمد ایوب مفتی عبدالسلام رئیسانی حاجی ولی محمد بڑیچ میرسرفراز شاہوانی مفتی رحمت اللہ مفتی عبد الغفور مدنی حاجی محمد قاسم خلجی حافظ سردار محمد نورزئی میر فاروق لانگومولانا جمال الدین حقانی سید سعداللہ آغا حافظ رحمان گل مشوانی اور دیگرنے ایک مشترکہ بیان میں کہاہے کہ گورنر ہاؤس کو سیاسی جماعت کے دفتر بنانے والے میرٹ اور سینیارٹی کی دھجیاں اڑارہے ہیں، صوبے کے آئینی سربراہ اپنے منصب اور قبائلی روایات کی پاسداری کریں اور سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر قوم کی خدمت کو شعار بنائیں اس آئینی منصب کو حکمران جماعت کے مایوس کارکنوں اعلیٰ تعلیمی اور فنی اداروں میں کھپاکر صوبے کو ناقابل تلافی نقصان پہچانے سے گریز کریں۔ گزشتہ دنوں بلوچستان کے اہم تعلیمی ادارے بیوٹمز میں سیاسی مداخلت کرتے ہوئے ممتاز ماہر تعلیم اور ہر قسم کی سیاسی وابستگی سے بالاتر ایماندارشخصیت بیوٹمز کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر فیصل خان کاکڑ کی جگہ میرٹ کے برخلاف این جی اوز سیکٹر کے نمائندے عبدالرحمن کوپرو وائس چانسلر مقرر کیا حالانکہ یونیورسٹی وائس چانسلر نے عبدالرحمان کی تعیناتی کی سفارش نہیں کی تھی بلکہ ڈاکٹر فیصل خان کی اعلی کارکردگی پر ان کی ایکسٹینشن کی سمری بھیجی تھی گورنر نے وائس چانسلر کی سمری کے برخلاف عہدے کا فائدہ اٹھاتے ہوئیاختیارات کا ناجائز استعمال کرکے این جی اوز نمائندہ کی تعیناتی کرکے میرٹ کی دھجیاں اڑائیں اور تعلیم دشمنی کابین ثبوت ہے جو بلوچستان کے عوام ہرگز قبول نہیں کریں گے اور یہ بیوٹمز جیسے اہم ادارے کوتباہ کرنے کی جانب قدم ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فیصل خان کا شمار کمپیوٹر اور الیکٹریکل انجنئرنگ کے شعبے میں پاکستان کے صف اوّل کے ماہرین میں ہوتا ہے،موصوف نے جارجیا انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی امریکہ سے پی ایچ ڈی کی ہے جارجیا ٹیک انجنئرنگ کے شعبے میں پوری دنیا میں رینکنگ میں پندرویں یونیورسٹیوں میں آتی ہے۔وہ پچھلے پندرہ سال سے بیوٹمز یونیورسٹی میں درس و تدریس اور دیگر خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں۔انکے دور میں بیوٹمز نے بڑی ترقی کی ھے۔ڈاکٹر فیصل خان کا اس طرح بلاجواز ہٹانا بیوٹمز یونیورسٹی اور بلوچستان کے لئے سخت نقصان ہے۔اور جمعیت علماء اسلام بحیثیت ایک سیاسی جماعت کی گورنر کے اس ناروا عمل کی پرزور مذمت کرتے ھوئے مطالبہ کرتی ھے کہ گورنر کامنصب احترام کامنصب ہوتاہے گورنر منصب کا لاج رکھتے ہوئے اپنے مذموم عزائم اورکاروائیوں سے باز آجائے تعلیمی اداروں میں سیاسی مداخلت بند کر کے میرٹ کو پامال کرنے سے گریز کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل خان کو ا پنے عہدے پر دوبارہ بحال رکھ کر تعلیمی نظام کو تباہ نہ ہونے دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے