گوادر کےعوام سے یکجہتی کی پاداش میں بزرگ سیاستدان یوسف مستی خان کی گرفتاری قابل مذمت، میرکبیرمحمدشہی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدرمیرکبیراحمدمحمدشہی نے ٹوئٹر پیغام میں کہاہے کہ گوادر کے عوام سے یکجہتی کی پاداش میں بزرگ سیاستدان یوسف مستی خان کی گرفتاری قابل مذمت اور حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کو عیاں کرتی ہے ایسے اقدامات پرامن احتجاج اور اظہار رائے کے بنیادی حقوق پر حملہ ہیں انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور یوسف مستی خان کو فوری طور پر رہا کیا جائے