مستونگ ، فائرنگ ٹرک ڈرائیورشد ید زخمی

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)مستونگ شہر کے نواحی علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد کی اندھادن فائرنگ، ایک ٹرک ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا تفصیلات کے مطابق مستونگ کے نواحی علاقہ واپڈا گریڈ اسٹیشن کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے روڈ سے گزرنے والا ٹرک ڈرائیور عبدالغفار نیچاری ساکن کلی ٹھل دریخان زخمی ہوا،زخمی شخص اپنے ٹرک میں قریبی بٹہ سے اینٹیں لانے کیلئے جارہاتھا،زخمی کو فوری طور پر شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا زرائع کے مطابق روڈ پر ٹرک کے قریب سے سکورٹی فورسز کی گاڑیاں بھی گزر رہی تھی تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ محلہ آوروں کا نشانہ کون تھے۔واقع کے بعد سکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی سکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے