بلوچستان میں کورونا وائرس کا شکارایک مریض جاں بحق 3 نئے کیسزرپورٹ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں کو رونا وائرس کاشکار ایک مریض جاں بحق جبکہ3نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد متاثرین کی تعداد 33522ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جار ی کر دہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے7اضلاع سے کوروناوائرس کے647ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے صرف3شخص میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ130افراد کے نتائج آنے با قی ہیں رپورٹ کے مطابق گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے شکار5مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد اب تک صحت یاب ہو نے والوں کی تعداد 33117ہو گئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد42ہے جن میں سے3ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے1افراد کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے،رپوٹ کے مطابق صوبے میں کو رونا وائرس کی شرع0.77فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے363اموات ہو چکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے