بزرگ سیاسی رہنماوں کی گرفتاری،غیراعلانیہ مارشل لا کی غمازی ہیں، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر مالک بلوچ اور سینیٹر میر طاہر بزنجو نے بزرگ سیاسی رہنما یوسف مستی خان کہ گوادر میں گرفتاری کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر جمہوری حکمران جمہوری احتجاج سے بھی بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر سیاسی رہنماوں کی گرفتاری کرکے ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لا کی غمازی کررہیے ہیں یوسگ مستی خان جیسے منجھے ہوئے سیاسی رہنما کی گرفتاری یہ واضع کرتی ہیے موجودہ حکمرانوں کے پاس عوامی مسائل کا کوئی حل نہیں اور وہ ہر مسئلہ کا حل جبر و تشدد میں ڈھونڈتے ہیں جس سے ملک میں انارکی کو فروغ حاصل ہوگا جس کی تمام تر زمہ داری موجودہ حکمرانوں پہ عائد ہوگی انہوں نے مقدمہ ختم کرکے واجہ ہوسف مستی خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے