10دسمبرکوانسانی حقوق کےعالمی دن کے موقعے پرکوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا جائے گا، نیشنل پارٹی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ کے مطابق نیشنل پارٹی انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر 10 دسمبر کو بلوچستان سمیت تمام وحدتوں میں پروگرامز کا اہتمام کریگا جس میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف پریس کلبز کے سامنے مظاہرے۔ کانفرنسز شامل ہیں۔ مرکزی اعلامیہ میں واضع کیا گیا ہیے کہ ملک میں روز اول سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا گیا ہیے جس میں اب شدید شدت آئی ہییاس وقت ملک میں لاپتہ افراد اور جبری گمشدگی کا مسلہ سنگین ترین شکل اختیار کر چکا ہے بلوچستان میں اس میں مزید شدت لائی گء ہے تعلیمی اداروں سے بلوچ نوجوانوں کو لاپتہ کیا جانا ایک معمول بن چکا ہے بلوچستان یونیورسٹی کے بعد گوادر یونیورسٹی کے نوجوانوں کو تعلیمی ادارے کے اندر اور ہوسٹلوں سے لاپتہ کیا جاتا ہے اور ان پر انسانیت سوز تشدد کیا جاتا ہے اس وقت بے شمار نوجوان لاپتہ ہیں ان کے خاندان ان کی جبری لاپتہ ہونے کے خلاف ہر روز پریس کلبوں اور دیگر اداروں کے سامنے سراپا احتجاج ہیں لیکن اس ملک کے سیکیورٹی کے ادارے آئین سے ماورا ہیں ان پر قانون اور آئین پاکستان کا اطلاق نہیں ہوتا ہے اور سی ٹی ڈی کے ذریعے جعلی مقابلوں میں نوجوانوں کو نشانہ بنانا بھی معمول بن گیا ہے۔ ایسی صورتحال میں انسانی حقوق کے عآلمی دن کی ایک خاص اہمیت بنتی ہے۔ دریں اثنا نیشل پارٹی کے مرکزی دفتر میں نیشنل پارٹی کوئٹہ کے ضلعی صدر حاجی عطا محمد بنگلزئئ کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات اسلم بلوچ۔ مرکزی لائرز سیکریٹری راحب بلیدی صوبائی انفارمیشن سیکریٹری علی احمد لانگو ممتاز ادیب شاعر دانشور آغا گل بی ایس او کے مرکزی چیرمین زبیر بلوچ پارٹی کے سینیئر رہنما نیاز بلوچ، ریاض زہری سعد دہوار جلیل لانگو ملک نصیر شاہوانی عبید لاشاری جلیل لانگو انیل غوری سمیت نیشنل پارٹی اور بی ایس او کے عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور فیصلہ کیا گیا کہ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر 10 دسمبر کو سہ پہر تین بجے پریس کلب کوئٹہ کے سامنے مظاہرہ کیا جاہیگا تمام دوست مقررہ وقت پر پارٹی آفس پہنچ جاہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے