وزیراعلیٰ بلوچستان سے ڈی جی نیب کی ملاقات بدعنوانی کی روک تھام کے اقدامات سمیت دیگرامورپر تبادلہ خیال
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو سے ڈی جی نیب بلوچستان فرمان اللہ خان کی ملاقات بدعنوانی کی روک تھام کے اقدامات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا بد ھ کو وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو سے ڈی جی نیب بلوچستان فرمان اللہ خان نے ملاقات کی ملا قات میں بدعنوانی کی روک تھام کے اقدامات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے بدعنوانی کے سد باب کے لئے نیب کی کاوشوں کی تعریف کر تے ہوئے کہا کہ بدعنوانی پر قابو پائے بغیر انصاف اور خوشحالی پر مبنی معاشرے کے قیام کا مقصد حاصل نہیں ہو سکتاترقیاتی وسائل کا صیح استعمال صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے کرپشن پر حکومت کی برداشت کی حد صفر ہے انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کے صیح استعمال کو ہر صورت یقینی بنائیں گے صوبائی محکمہ انسداد بدعنوانی اور وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کو کرپشن کے خلاف مزید فعال کیا جائے گا۔اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے ڈی جی نیب بلوچستان فرمان اللہ خان نے کہاکہ ہر سال کی طرح اس سال بھی عالمی یوم انسداد بدعنوانی بھرپور عزم اور جوش و جزبہ کے ساتھ منایا جارہا ہے،ملاقات میں کرپشن کے خلاف متعلقہ صوبائی محکموں اور نیب کے مابین مربوط روابط کے قیام پر اتفاق کیا گیا اور ڈی جی نیب کی جانب سے وزیراعلیٰ کو نیب بلوچستان کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی جبکہ ڈی جی نیب بلوچستان فرمان اللہ خان نے وزیراعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو کو عالمی یوم بدعنوانی کے سیمینار میں شرکت کر نے کی دعوت بھی دی۔